متحدہ عرب امارات سےخوشخبری آگئی

6 Nov, 2022 | 08:30 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا کورونا کی تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان، یو اے ای  نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر  سفری پابندیاں عائد کی تھیں۔

تفصیلات کےمطابق یواے ای کی جانب سے ڈھائی سال بعد کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کیاگیا, کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق پیر 7نومبر صبح 6بجے سے ہوگا, یو اے ای حکومت کا کہناتھا کہ ہسپتال اور صحت کے مراکز میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کی نئے ویریںٹ اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کینیا، تنزانیہ، ایتھوپیا اور نائیجیریا کے شہریوں کے ملک میں داخلے پرپابندی عائد کی تھی۔

متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسس مینجمنٹ اور سول ایوی ایشن نے ان چاروں ممالک سے ٹرانزٹ پیسنجرز کو لانے والی نیشنل اور انٹرنیشنل پروازوں کو بھی معطل کردیا تھا۔
 

مزیدخبریں