ڈرائی فروٹ کھانے والوں کیلئے بری خبر

6 Nov, 2022 | 06:31 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) موسمِ سرما  کی آمد کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ ، جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں شہری  موسمی سوغات کی بڑھتی قیمتوں پر پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق سردی نے اپنی آمد کی نوید سنادی ہے، روز بہ روز بڑھتی ہوئی مہنگی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں،  موسمِ سرما  کی آمد کے ساتھ ہی ملتان شہر میں ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا،دیسی بادام 2000 روپے  اور انجیر 1800 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے ،خوبانی 1200، کھجور 1800 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

مونگ پھلی 650 روپے ، چنے 400 روپے کلو میں فروخت ہونے لگے، شہریوں کا کہناتھا کہ ہر سال ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے،سردیوں میں ڈرائی فروٹ نہ کھائے تو مزا نہیں آتا۔

مزیدخبریں