(ویب ڈیسک) فلم' دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کے ہدایت کار بلال لاشاری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں گفتگو کرتے بتایا کہ اس فلم میں اداکار شان کو کیوں نہیں اس میں کاسٹ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فلم' دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کے ہدایت کار بلال لاشاری نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بتایا کہ معروف اداکار شان شاہد کو اس فلم میں رول کیوں نہیں دیا گیا، بلال لاشاری نے کہا اصل میں یہ جو پراجیکٹ تھا اس کا اپنا ایک وزن تھا اور ہر کردار اس میں شامل تھا،یہ ایک روٹین ورک نہیں تھا سب پر پریشر تھا، ذمہ داری تھی،جس نے بھی اس فلم میں رول کیا محنت کے ساتھ کیا۔
پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ جب آپ نے اداکار فواد خان کو اس فلم لئے کاسٹ کیا ان کی خدو خال ایسی نہیں تھی وہ اس کے لئے بہتر ہوتے تب لوگوں نے تنقید کی تھی کہ اس میں شان کو کاسٹ کرنا چاہیے تھے، سوال کا جواب دیتے ہوئے بلال لاشاری نے کہا کہ اگر ایک پراجیکٹ پر کام ہوتا تو اس کے لئے ان کو کاسٹ کیا جاتا میں ان کے ساتھ ایک فلم کربھی چکا تھا۔
ہدایت کار بلال لاشاری نے مزید کہا کہ اس میں ایک جوڑی چاہیے تھے مولا اور نوری کی، تو مجھے لگا کہ فواد اور حمزہ دو ایسے کردار ہیں جن کا کوئی کمبنیشن نہیں تھا، اور لوگ نے مولا اور نوری کی جوڑی پسند کی ان سے لطف اندوز ہوئے،یہ اب کے نئے سٹارز ہیں ایک بالکل نئی چیز بنانا تھی اس لئے ان کو کاسٹ کیا گیا۔
Video edited on Kapwing