ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں؟ تمام افواہیں دم توڑ گئیں

Imran Khan medical report issued
کیپشن: Imran Khan medical report
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قتلانہ حملے میں کتنی گولیاں لگیں؟ شوکت خانم ہسپتال نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد سے اس بات پر بحث جاری ہے کہ انہیں کتنی گولیاں لگیں۔چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں چار گولیاں لگیں۔ تاہم ان کی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے بریفنگ کے دوران گولیوں کے چار ٹکڑوں کا ذکر کیا۔

عمران خان کے بیا ن کے بعد وزیر داخلہ رانا ثنا الللہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں، کوئی بھی آزاد میڈیکل بورڈ جائزہ لے تو جھوٹ پکڑا جائے گا۔پہلے دن سے کہہ رہے ہیں معاملے کی صاف اور شفاف تحقیقات کے لئے تمام ایجنسیز کی ہائی لیول جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔ عمران خان کو 4 گولیاں لگیں یا نہیں اس بات پر شوکت خانم ہسپتال نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان کی سرجری کے دوران گولی کے 4 ٹکڑے نکالے گئے۔

عمران خان کی دائیں ٹانگ سے ٹکڑے نکالے گئے۔ عمران خان کی بائیں ٹانگ سے ٹکڑا نہیں نکالا گیا۔ عمران خان ہسپتال پہنچنے پر مکمل ہوش میں تھے۔ آپریشن ٹکڑے نکالنے کے لیے کیا گیا۔ عمران خان کی حالت تیزی سے بہترہورہی ہے۔

 سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت پہلے سے بہتر ہونے پر انہیں لاہور شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 12 بجے زمان پارک کے لیے روانہ ہوں کی اطلاعات آئیں تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer