(ویب ڈیسک) لاہور شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ عمران خان کو ڈسچارج کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ ڈاکٹر فیصل سلطان کریں گے،پہلے عمران خان کوآج ہی ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے تحریری ہدایت نہ ملنے کے باعث فیصلہ موخر کر دیا گیا، عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان ایک بار پھر معائنہ کریں گے،حتمی معائنہ اور کچھ مزید ٹیسٹس کے بعد آج شام یا کل صبح ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا،ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب تاحال کوئی تحریری حکم نامہ نہیں ملا، ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے آج 12 بجے تک عمران خان کو ڈسچارج کرنے کا عندیہ دیاتھا۔
لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہونےو الے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طبیعت میں بہتری کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے ان کو ڈسچارج کردیا۔
قبل ازیں یہ اطلاعات منظرعام پر آئیں تھیں کہ انہیں ڈسچارج کردیا گیا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 12 بجے زمان پارک کے لیے روانہ ہونے اطلاع تھی۔