ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں اسموگ خطرناک صورتحال پر پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کااہم مشورہ

شہر میں اسموگ خطرناک صورتحال پر پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کااہم مشورہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور میں اسموگ ریڈ لائن کراس کرگئی ہے اور پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر نے اس حوالے سے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے.

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں اسموگ ریڈ لائن کراس کرگئی ہے جس سے شہریوں کی صحت کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے، موجودہ صورتحال میں پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار نے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ لاہورمیں ایئر کوالٹی انڈیکس577 پوائنٹس تک پہنچ چکا ہے، اسموگ جانچنے کے آلات برطانیہ کی یونیورسٹی کے تعاون سے لائے، ان آلات سے حاصل شدہ یہ اعداد وشمار انتہائی پریشان کن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسموگ کے حوالے سے لوگوں میں آگہی پیدا نہ کی گئی تو سنگین بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں، لاہور کے شہری غیر ضروری نقل و حمل سے گریز کریں۔

دوسری جانب اسموگ میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث پنجاب کے کئی شہروں میں حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے اوکاڑہ میں اسموگ کی وجہ سے جی ٹی روڈ اور شہر میں ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے اور ڈاکٹروں نے شہریوں کو اسموگ کے دوران گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا لازمی استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer