وزیر اعلیٰ پنجاب کا عمران خان کو دھمکیاں دینے کا نوٹس

6 Nov, 2022 | 09:54 AM

ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو سنگین دھمکیاں دینے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلی چودھری پرویزالہٰی نے عمران خان کو سنگین دھمکیاں دینے کا نوٹس لیتے ہوئے سابق وائس چئیرمین حافظ آباد کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ن لیگ کے سابق وائس چیئرمین حافظ آباد رائے قمر کو گرفتار کر لیا گیا۔

چوہدری پرویزالہٰی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ قتل کی دھمکیاں دینے والے کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، عمران خان کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے مسلم لیگ ن حافظ آباد کے سابق وائس چیئرمین رائے قمر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے عمران خان کو دھمکیاں دینے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے  آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے رائے قمر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں