پولیس اور ڈاکووں کے درمیاں فائرنگ ، ڈی ایس پی سمیت پانچ اہلکارشہید

6 Nov, 2022 | 09:03 AM

Ansa Awais

( سٹی42)گھوٹکی کے کچے میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیاں فائرنگ سے ڈی ایس پی اوباوڑو عبدالمالک بھٹو شھید جبکہ مزید چار اہلکاروں کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں۔

رائونتی کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا گیا ، ڈاکوؤں نے حملہ کر کہ ایک ڈی ایس پی کو شھید کردیا جبکہ دیگر چار اہلکاروں کے بھی شہادت کے اطلاعات ہیں ۔گھوٹکی پولیس کی جانب رینجرز سے مدد طلب ، دس سے زائد پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا لیا ہے۔ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی  کا کہنا تھا کہ مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس نے آپریشن کیا تھا ۔انکا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس پارٹی پر 150 سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کیا ۔اور پولیس کی بھاری نفری کچے میں روانہ کی گئی ہے 

 ڈی آئی جی سکھر کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں ایک ڈی ایس پی دو ایس ایچ اوز جبکہ دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔شہید جوانوں میں ڈی ایس پی اوباوڑو عبدالمالک بھٹو ، ایس ایچ او دین محمد لغاری ، ایس ایچ او مالک کمانگر ، اہلکار جتوئی پتافی اور اہلکار سلیم چاچڑ شامل ہیں ۔رونتے کے کچے میں بیس سے زائد پولیس اہلکار اب تک یرغمال بنے ہوئے ہیں۔ڈاکوئوں نے ایس ایچ او انور شر سمیت دیگر افسران کو یرغمال بنالیا

ایک ڈی ایس پی دو ایس ایچ اوز دو اہکاروں سمیت پانچھ جوان شہید ہوئے ہیں جبکہ ایک پرائیویٹ شخص بھی شہید ہوا ہے جو کہ پولیس کے ساتھ تھا ان کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔شہید جوانوں میں ڈی ایس پی اوباوڑو عبدالمالک بھٹو ،ایس ایچ او دین محمد لغاری ،ایس ایچ او میرپور ماتھیلو مالک کمانگر ، اہلکار جتوئی پتافی اور اہلکار سلیم چاچڑ شامل ہیں ۔جبکہ چھٹا پرائیویٹ شخص بھی شہید ہوا ہے ۔جبکہ دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جسکو علاج کے لیے اوباوڑو منقتل کیا گیا ہے۔دو زخمی پولیس اہکاروں آفتاب بھٹو اور ممتاز سومرو کو علاج کے لیے اوباوڑو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری کچے کے جانب روانہ ہوگئی ہے

مزیدخبریں