ویب ڈیسک:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسری شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اگر مگر کا شروع ہونے والا سلسلہ اب مکمل طور پر ختم ہوگیا۔
ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جانے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اب صرف بنگلادیش کو ہرانا ہوگا۔ پاکستان ٹیم کےلیے اگر مگر کا سلسلہ جنوبی افریقہ کی اپ سیٹ شکست کے بعد ختم ہوا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت جبکہ دوسرے میں زمبابوے سے شکست ہوئی تھی۔