پنجاب کے مشیر داخلہ نے اپنی ہی پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

6 Nov, 2022 | 08:20 AM

ویب ڈیسک: پنجاب کے مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے اپنی ہی پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

شوکت خانم اسپتال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کرنے والے ملزم کی جان کو خطرہ ہے۔اس موقع پر پنجاب کے مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ اصل معاملے سے رخ موڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کے حوالے سے صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ بے بس دکھائی دیتے ہیں جو عیاں ہے، سابق وزیراعظم پر حملہ ہوتا ہے اور تھانہ لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے پولیس دباؤ کا شکار ہے، ملزم کا اقبالی بیان منٹوں میں وائرل کر دیا گیا، آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

مزیدخبریں