ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان، بھارت ،جنوبی افریقا اور بنگلادیش میں سے سیمی فائنل کون کھیلے گا؟

T20 World Cup
کیپشن: T20 World Cup
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ون سے اب تک نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں  جبکہ گروپ ٹو کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ کل ہوجائےگا، پاکستان، بھارت ، جنوبی افریقا اور بنگلادیش اب بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ اسٹیجیز کے آخری دن اتوار کو گروپ ٹو کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔ پاکستان ، بھارت ، جنوبی افریقا اور بنگلادیش سیمی فائنل کی دوڑ میں اب بھی شامل ہیں۔

اتوار کو دن کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا جسے جیت کر وہ سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔  میچ اگر بارش کی نذر ہوا یا نیدرلینڈز  نے کوئی اپ سیٹ کر دیا تو پاکستان اور بنگلادیش کے میچ میں جیتنے والی ٹیم لاسٹ فور کیلئے کوالیفائی کر جائےگی۔

تیسرا میچ بھارت اور  زمبابوے کے درمیان کھیلا جائےگا۔ بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے  یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا، اگر اسے شکست ہوئی تو پاکستان یا بنگلادیش میں سے جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائےگی۔

پاکستان کا رن ریٹ بھارت سے بہتر ہے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم منفی ایک اعشاریہ دو سات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ بظاہر بنگلادیشی ٹیم کیلئے بھارت کی ہار کے بعد بھی صورت حال مشکل ہے ، اس لیے اس کا زیادہ انحصار جنوبی افریقا کی شکست پر ہوگا۔