(ویب ڈیسک)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 کا آخری میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ہے اور جنوبی افریقا نے ایڑھی چوٹی کا زور لگا کر انگلینڈ کو بڑا ہدف دے دیا ہے۔
جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے راسی ڈسن نے 60 گیندوں پر ناقابل شکست 94 اور ایڈن مرکرم نے 25 گیندوں پر 52 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
مرکرم نے رواں ورلڈ کپ کی دوسری تیز ترین ففٹی کی، تیز ترین بھارت کے کے ایل راہول نے کی تھی۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 131 سے زیادہ اسکور کرلیا جس کی بدولت وہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ جنوبی افریقا ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔ ساؤتھ افریقہ اپنے آخری میچ میں 10 رنز سے فتح یاب ہوا مگر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
واضح رہے کہ گروپ ٹو سے پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے جبکہ بھارت سیمی فائنل میں پہنچے گا یا نہیں اس کا فیصلہ کل ہونے والے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں ہوگا۔اگر نیوزی لینڈ ہار تو بھارتی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی۔