افغانستان کی فتح کیلئے بھارتیوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا

6 Nov, 2021 | 10:11 PM

M .SAJID .KHAN

(محمد ساجد) ٹی 20 ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں میں بھارت اپنے پاکستان اور نیوزی لینڈ سے بری طرح ہارنے کے بعد اپنے دو میچ جیت چکا ہے مگر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لئے نیوزی لینڈ کی ہار اور افغانستان کی جیت کی دعائیں کررہے ہیں، ٹویٹر پر دلچسپ میمز بناکر افغانستان کو سپورٹ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنی بدترین شکست کے بعد بھارتی ٹیم اور بھارتی عوام نے پوجا پاٹ شروع کردی ہے اور ٹویٹ پر میمز بنا کر افغانستان کی کامیابی کے لئے دعائیں کررہے ہیں.

شاہنیوں اور نیوزی لینڈ نے عبرتناک ہار کے بعد کوہلی الیون دو میچ جیت چکی ہے جن کے بارے چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ میچز فکسنگ کی گئی تھی۔

کل ہونے والے سنسنی خیز افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بھارتی افغانی ٹیم کے فتح کے لئے سوشل میڈیا سے جڑے ہوئے ہیں اور طرح طرح کی میمز بنا کر دعائیں بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ابو ظہبی میں اہم میچ کل کھیلا جائے گا۔ بھارت ٹیم کی سیمی فائنل کی دوڑ کے لئے اس میچ کا نتیجہ اہم ہوگا۔

 نیوزی لینڈ کی شکست کی صورت میں بھارت نمیبیا کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان اور نیوزی لینڈ کے برابر آجائے گا اور یوں رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرجائے گا۔

مزیدخبریں