لاہور سے ایک ہی روز میں 63 موٹر سائیکلیں چوری

6 Nov, 2021 | 09:04 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک/فہد علی)لاہوریے جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر،24 گھنٹوں میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کے 207 واقعات رپورٹ، شہری 63 موٹرسائیکلوں سے محروم،17 افراد ڈاکووں کے ہتھے چڑھ گئے،نئے پولیس افسران کیلئے جرائم پر کنٹرول بڑا چیلنج بن گیا۔
پولیس افسران عہدہ چھوڑنے اور سنبھالنے میں لگے رہے، جرائم پیشہ عناصر نے شہریوں کو نشانے پر رکھ لیا،24 گھنٹوں کے دوران 63 افراد موٹرسائیکلوں سے محروم ہوئے، 17 افراد ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے جبکہ پانچ دکانیں لوٹ لی گئیں اور ایک گھر کا صفایا کردیا گیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مختلف واقعات میں 3 افراد قتل ہوئے، دو خواتین کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔
مجموعی طور پر ڈکیتی، راہزنی اور چوری کے 207 واقعات رپورٹ ہوئے، نئے پولیس افسران کے لئے جرائم کی بڑھتی شرح پر قابو پانا چیلنج سے کم نہیں ہے۔

دوسری جانب ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کر کے دو موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیے۔۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل ، ماسٹر کیز اور موبائل فونز برآمد کیےگئے ۔

پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ ٹبی سٹی کے علاقے میں موٹر سائیکل چور رہائش پذیر ہیں، جس پر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپا مار کر ملزم وسیم اور صابر کو گرفتار کر لیا ۔

 پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان بازاروں سے شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں