(محمد ساجد) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، بھارت اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین ہونے والے میچ پر پاکستانی اداکارہ نے الزام لگایا کہ میچ فکس تھا جبکہ اس میچ کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی جس نے مزید حقائق واضح کردیے۔
شارجہ اور دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کا میلہ سجا ہوا ہے جہاں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، گزشتہ دنوں بھارت اور افغانستان کے مابین ہونے والے میچ پر چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ میچ فکسنگ کی گئی تھی اس پر پاکستانی اداکارہ سحرشنواری نے بھی متعدد ٹویٹس کئے جو کہ سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا کو ہضم نہ ہوسکیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی ٹاس جب کی گئی تو افغان کیپٹن محمد نبی نے جیتا جس پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ان سے پہلے باؤلنگ کرانے کا کہا اور ایسا ہی انہوں کیا، ٹاس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
Listen carefully virat kohli TOLD nabi "you go to ball first"
— Munib Hamid (@MunibHamid) November 3, 2021
If this is not proof of MATCH FIXING what else is?
Nabi you let all afghans down today!#INDvsAFG pic.twitter.com/ky9GSwtLI7
سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹرر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی ٹیم کی فتح پر ٹویٹ کیا کہ " یہ اس طرح کیا جاتا ہے انڈیا نے انڈیا طرح کھیلا" جس پر پاکستانی اداکارہ سحر شنواری نے ٹویٹ کرتے کہا کہ بی سی سی آئی نے کچھ منٹ پہلے ایک اچھا میچ خریدا۔
BCCI bought a good match ???? https://t.co/2SWhLRbAig
— Sehar Shinwari (@SeharShinwari) November 3, 2021
آکاش چوپڑا بات برداشت نہ کرسکے اور غیر مناسب رویہ اپناتے جواب دیا کہ " اگر صرف بند دماغ اور بند منہ کے ساتھ آئے" بعد ازاں بھارتی میڈیا نے ٹوئٹر پر ہونے والی اس معمولی بات کا پتنگڑ بناتے اس کو بڑے پیمانے پر پیش کیا۔
???? https://t.co/ezg5o98KOh pic.twitter.com/KnxQkIDjQi
— Aakash Chopra (@cricketaakash) November 3, 2021
بھارتی میڈیا کی اس حرکت پر کچھ نے اداکارہ کی حمایت کرتے اس کو درست قرار دیا، مزید سحر کا کہناتھا کہ ہر ایک نے دیکھا کہ افغانی کھلاڑی خود چھکے اور چوکے لگاوارہے تھے تاکہ بھارتی ٹیم کا رنز ریٹ نیوزی لینڈ سے زیادہ ہوجائے۔
It wasn't a befitting rather an "Illogical reply". Because everyone saw Afghani players were deliberately giving fours and sixes so that India could make its run rate higher than New Zealand. https://t.co/yQzVemhrLO
— Sehar Shinwari (@SeharShinwari) November 4, 2021