جائیں تو جائیں کہاں، پٹرول، کرائے بڑھنے کے بعد سائیکل بھی مہنگی

6 Nov, 2021 | 05:59 PM

 ویب ڈیسک: حکومت غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ کبھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تو کبھی کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔

چینی اور مقامی سائیکلوں کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کی توجہ سائیکلوں کی طرف تھی تاہم چین سے امپورٹڈ سائیکلوں اور مقامی سائیکل  کی قیمت میں لگ بھگ 10 ہزار اضافہ ہوچکا ہے۔

دو ماہ پہلے تک چینی ساختہ نئے سائیکل کی قیمت 12 ہزار 500 تھی جو اب بڑھ کر 23 ہزار ہوچکی ہے۔ اسی طرح دوسرے ممالک سے آنے والی استعمال شدہ ماؤنٹین بائکس کی قیمت میں بھی 8 ہزار تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں