ویب ڈیسک: حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزارت قانون سے مشاورت کے بعد وزارت داخلہ نے سمری کابینہ کو ارسال کر دی،کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزراء سے سمری کی منظوری لینے کا عمل شروع کر دیا، سرکولیشن سمری کے ذریعے سمری کی منظوری لی جا رہی ہے ۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان کالعدم جماعت نہیں رہے گی۔