حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدے میں اہم پیش رفت

6 Nov, 2021 | 05:00 PM

Abdullah Nadeem

اویس کیانی:   ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاہدے میں پیش رفت ، 14 روز سے بند جی ٹی روڈ آج کھول دی جائے گی۔

 مذہبی تنظیم اور حکومت کے درمیان معاہدے میں اہم پیش رفت  دیکھنے کو آئی ہے۔  چناب اور جہلم کے دونوں پل آج کھول دیئے جائیں گے۔دونوں فریقوں کے درمیان معاہدے پر عمل کیلئے کئی روز سے مذاکرات جاری ہیں ۔

چناب پل ٹول پلازہ گجرات سے وزیر آباد پل دونوں اطراف سے تاحال  بند ہے۔ خندقیں بھر کر موٹر سائیکل سواروں کا راستہ بنا دیا گیا جبکہ کار اور بڑی گاڑیوں کی چھٹی۔ گجرات کا وزیر آباد سے زمینی رابطہ 2 ہفتے سے منقطع جس سے مسافر پریشان ہیں۔دریائے چناب پل پر پولیس رینجرز کی بھاری نفری موجودہے۔ راہگیر مسافر چناب پل کا 22 کلومیڑ کا پیدل سفر کرنے پر مجبور۔

مزیدخبریں