ویب ڈیسک: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل کاٹویٹ، اپنے علاقے میں لڑکیوں کا پہلا کالج قائم ہونے کے فیصلے پر ڈاکٹر شہباز گل کی خوشی کی انتہا، ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقے میں گرلز کالج کا افتتاح کرنے جارہا ہوں،آج میری خوشی کا ِدن ہے.
ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی شفقت اور مراد راس کی معاونت سے پہلے 46 پرائمری سکولوں کو مڈل کیا، مڈل اسکولز کو ہائی پھر ہائی کو ہائیر سیکنڈری اسکول میں اپ گریڈ کروایا۔ اللہ کے فضل سے آج اپنے علاقے کی بیٹیوں کے لئے گرلزکالج کا افتتاح کرنے جا رہا ہوں، خوش ہوں کہ انشاللہ اب ہماری بیٹیوں کو ہائیر ایجوکیشن کا موقع ملے گا۔
میری خوشی کا دن:
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 6, 2021
وزیراعلی پنجاب کی خصوصی شفقت اور بھائی مراد راس کی مدد سے اپنے علاقے میں تقریباً 46 سکولوں کو پرائمری سے مڈل اور ہائی سے ہائیر سیکنڈری میں اپ گریڈ کروانے کے بعد اللہ کے فضل سے آج اپنے علاقے کی بیٹیوں کے لئے جالندھر میں لڑکیوں کے کالج کا افتتاح کرنے جا رہا ہوں۔
ہاشم جواں بخت اور یاسر ہمایوں سرفراز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے وزیراعظم سے اپنے علاقے میں تعلیمی نظام میں بہتری کی درخواست کی تھی، وزیر اعظم نے شفقت فرمائی ،ان کی مہربانی اور محبت کا مشکور ہوں، میں چاہتا تھا کہ میرے علاقے میں تعلیم عام ہو، لڑکیوں کو تعلیم کا بھرپور موقع ملے، اللہ نے سرخرو کردیا۔