سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کا 11 ارب کا ہوائی بجٹ

6 Nov, 2021 | 01:15 PM

Sughra Afzal

(درنایاب) سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کا گیارہ ارب کا ہوائی بجٹ، بورڈ کے فیصلوں اور بجٹ تجاویز پر ممبر فنانس نے اعتراضات اٹھا دیئے، بغیر تیاری اور مضبوط گراؤنڈ ورک کے اعداد و شمار پیش کیے گئے، ممبر فنانس نے سی ای او سی بی ڈی او کے نام اعتراض پر مبنیٰ مراسلہ جاری کردیا۔

سی بی ڈی کے بورڈ میں شامل ممبر فنانس کی جانب سے فیصلوں اور تجاویز پر اٹھائے گئے اعتراضات کا مراسلہ سی ای او سی بی ڈی اے کو بھجواد دیا ہے، مراسلے کے مطابق بغیر تیاری اور بغیرگراؤنڈ ورک کے اعداد و شمار پیش کیے گئے۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ بجٹ پہلے ہی تین ماہ کی تاخیر سے پہلا کوارٹر ختم ہونے پر جاری کیا گیا، اتھارٹی کا بزنس پلان بنانا ضروری تھا جو پیش نہیں کیا گیا، لہذا اب پلان مرتب کرنے کا کام تیز کیا جائے۔

 نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ بورڈ کو سی ای او کے وفد سمیت دبئی ایکسپو میں جانے کے اخراجات بھی وضاحت طلب ہیں، بورڈ کو پیش کیے گئے بجٹ میں دو ارب سے زائد ڈویلپمنٹ ورکس بھی بغیر پلاننگ پیش کیے گئے جبکہ اتھارٹی ابھی قدموں پر کھڑی نہیں ہوئی اوپر سے مینجمنٹ ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا ایجنڈا پیش کردیا گیا۔

مزیدخبریں