تعمیراتی میٹریل کے نام پر بڑی ہیرا پھیری

6 Nov, 2021 | 01:11 PM

Arslan Sheikh

علی رامے: لاہور میں سرکاری سطح پر تعمیراتی میٹریل کے نام پر بڑی ہیرا پھیری۔تعمیراتی میٹریل میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 32 کروڑ کی اضافی ادائیگیوں کا انکشاف. آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں ایل ڈی اے کی اضافی ادائیگیوں پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا گیا۔

شہر میں تعمیراتی کام میں استعمال ہونے مٹیریل کی قیمتوں میں بلاجواز اضافی رقم دینے کا ایک اور کیس سامنے ہے جو اس بار لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے متعلق ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان اپنی رپورٹ برائے مالی سال 19-20 اور 20 -21 میں کہا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے موجودہ دوری حکومت میں 32 کروڑ روپے اضافی ادائیگیاں کی ہیں۔ ان اضافی ادائیگیوں سے قومی خزانے کو نقصان بچایا گیا۔

آڈیٹر جنرل نے مالی سال 19-20 اور 20-21 کی رپورٹ میں آڈٹ پیرا بھی لگا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ ونگ اور چیف انجینئر ٹیپا لاہور نام شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق یہ اس میں تعمیراتی کام میں اسفلاٹ بیس کورس ،کنکریٹ ،لوہے کے پائپوں پر زیادہ تر اضافی رقم ٹھیکداروں کو دی گئیں۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام سے ان آڈٹ پیروں پر موقف مانگا گیا تو ان کا موقف صرف یہ تھا ان آڈٹ پیروں کا جواب تیار کیا جارہا ہے اور جلد جواب جمع کردایا جائے گا۔ لیکن آڈٹ پیرا کے اختتام پر ایل ڈی اے کے جواباتات پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے تسلیم کرنے سے انکار کیا اور پنجاب حکومت متعلقہ حکام کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔

مزیدخبریں