ویب ڈیسک: امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے کورونا وائرس کے لیے بنائی گئی اینٹی وائرل گولی کو کامیاب ترین دوا قرار دے دیا۔ صحت یابی کے امکانات 89 فیصد ہیں۔
فائزر کی جانب سے کیے گئے اس اعلان کے بعد کمپنی کے حصص 13 فیصد بڑھ کر 49.47 ڈالر جبکہ مرک اینڈ کو کے حصص چھ فیصد گر کر 84.69 ڈالر ہو گئے۔’پیکسلووڈ‘ (Paxlovid) نامی تین گولیوں پر مشتمل خوراک کو دن میں دو بار دیا جائے گا۔ اس نئی گولی کو ریٹوناویر نامی پرانے اینٹی وائرل کے ساتھ دیا جاتا ہے۔ تاہم کمپنی نے اس علاج کے سائیڈ ایفیکٹس کی تفصیل نہیں بتائی ۔
فائزر پِلز کے یہ نتائج مرک اینڈ کو کی اسی طرح کی گولی ’مولنوپیراویر‘ کو بھی پیچھے چھوڑتے دکھائی دیتے ہیں جس کے بارے میں گذشتہ روز دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ گولی سنگین بیماری کے زیادہ خطرے سے دوچار بالغ افراد کے مرنے یا ہسپتال میں داخل ہونے کے امکانات کو 50 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔
تاہم ان دونوں ہی کمپنیوں کے ٹرائلز کا مکمل ڈیٹا ابھی تک دستیاب نہیں ہے۔ فائزر نے ٹرائل کے عبوری نتائج ایف ڈی اے کو رجسٹریشن کیلئے پیش کردئیے ہیں۔
برطانیہ نے فائزر کی گولی کے استعمال کی منظوری دیدی ہے۔برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا کہ آج ہمارے ملک کے لیے ایک تاریخی دن ہےیہ کمزور اور کم قوت مدافعت کے حامل افراد کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گی۔