بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں کے نقش قدم پر چل پڑی

6 Nov, 2021 | 12:00 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اسکاٹ لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد سوشل میڈ یا پر توجہ حاصل کرنے کیلئےپاکستانی شاہینوں کے نقش قدم پر چل پڑی ۔

پاکستان ٹیم کے کھلاڑی تین روز قبل میچ کے اختتام پر نمیبیا کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے ڈریسنگ روم میں گئے تھے،پاکستانی کرکٹرز کو اپنے درمیان دیکھ کر نمیبیا کے کھلاڑی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے تھے، اس موقع پر لاہور قلندرز کے کھلاڑی شاہین آفریدی اور حارث رؤف، ڈیوڈ ویزے سے ہنسی مذاق کرتے رہے۔

گزشتہ رات بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستانی شاہینوں کے نقش قدم پر چلتی ہوئی اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شکست دینے کے بعد  ان  کےڈریسنگ روم پہنچ گئی تاکہ سوشل میڈ یا پر مثبت مناظردکھائے جا سکیں ۔ 

مزیدخبریں