(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اسکاٹ لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد سوشل میڈ یا پر توجہ حاصل کرنے کیلئےپاکستانی شاہینوں کے نقش قدم پر چل پڑی ۔
#SpiritofCricket - Pakistan team visited Namibia dressing room to congratulate them on their journey in the @T20WorldCup#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/4PQwfn3PII
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2021
پاکستان ٹیم کے کھلاڑی تین روز قبل میچ کے اختتام پر نمیبیا کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے ڈریسنگ روم میں گئے تھے،پاکستانی کرکٹرز کو اپنے درمیان دیکھ کر نمیبیا کے کھلاڑی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے تھے، اس موقع پر لاہور قلندرز کے کھلاڑی شاہین آفریدی اور حارث رؤف، ڈیوڈ ویزے سے ہنسی مذاق کرتے رہے۔
Priceless. pic.twitter.com/fBEz6Gp5fL
— Cricket Scotland (@CricketScotland) November 5, 2021
گزشتہ رات بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستانی شاہینوں کے نقش قدم پر چلتی ہوئی اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شکست دینے کے بعد ان کےڈریسنگ روم پہنچ گئی تاکہ سوشل میڈ یا پر مثبت مناظردکھائے جا سکیں ۔
Huge respect to @imVkohli and co. for taking the time ???????? pic.twitter.com/kdFygnQcqj
— Cricket Scotland (@CricketScotland) November 5, 2021