مرغی کا گوشت سستا، فی کلو کتنے روپے کا ہوگیا؟

6 Nov, 2021 | 11:00 AM

Sughra Afzal

( جنید ریاض) برائلر مرغی کا گوشت 3 روپے فی کلو سستا  جبکہ فارمی انڈے ایک روپے درجن اضافے سے 179 روپے کے فی درجن ہوگئے۔

برائلر مرغی کا گوشت 3 روپے فی کلو سستا ہوگیا۔ ریٹ میں کمی کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 316 روپے فی کلو ہوگیا۔ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 210 اور پرچون ریٹ 218 روپے کلو مقرر کر دیا گیا، اسی طرح فارمی انڈے ایک روپے درجن اضافہ سے 179 روپے فی درجن ہوگئے، جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار دو سو پچاس روپے پر پہنچ گیا۔

 

 

 

 

مزیدخبریں