ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کا جن بے قابو، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کا جن بے قابو، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ اس ہفتے بھی جاری رہا، چینی اور آٹے کی رفتار کم ہوئی تو چکن آلو پیاز لہسن نے رفتار پکڑ لی، ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی چودہ بنیادی اشیا کی قیمت میں نو فیصد تک اضافہ رکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے میں چکن کی اوسط قیمت میں 17 روپے 52 پیسے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا، پیاز کی فی کلو قیمت 5 روپے، لہسن کی ساڑھے نو روپے، آلو کی فی کلو قیمت ڈھائی روپے زیادہ ہو گئی، ہفتے کے دوران دال مسو، دال چنا، دال ماش اور کشک دودھ کی قیمت مین بھی اضافہ دیکھا گیا،، اس دوران ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 86 روپے مہنگا ہو گیا، کپڑا، صابن اور جلانے والی لکڑی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔

رواں ہفتے کے دوران چینی اور آٹے کی فی کلو قیمت میں 2 روپے تک کی کمی دیکھی گئی،، تاہم سستی ہونے کے باوجود چینی کی قیمت اب بھی گزشتہ سال سے 39 فیصد اور آٹے کی 8 فیصد زیادہ ہے،رپورٹ کے مطابق ہفت روزہ بنیاد پر مہنگائی کی اوسط شرح رواں ہفتے 8.9 فیصد رہی،، تاہم کھانے پینے کی اشیا زیادہ مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد رہی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer