ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا چودھری شجاعت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

وزیراعظم کا چودھری شجاعت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سروسز ہسپتال میں زیر علاج، وزیر اعظم عمران خان نے چودھری شجاعت حسین کے صاحبزدے چودھری شافع حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی۔

مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں سیاسی و سماجی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے چودھری شجاعت حسین کے صاحبزاے چودھری شافع حسین کو ٹیلی فون کیا۔

وزیراعظم نے چودھری شافع حسین سے ان کے والد کی صحت کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے چودھری شجاعت حسین سے پرانے مراسم ہیں اللہ پاک ان کو صحت عطا فرمائیں۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو ٹیلی فون کر کے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی چودھری شجاعت حسین کو جلد صحتیابی عطا فرمائے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے سابق صدر کا شکریہ ادا کیا گیا۔

مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس پر انہیں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ سمز کے پرنسپل ڈاکٹر امجد نے بتایا کہ چودھری شجاعت کی طبیعت خطرے سے باہر ہے، انہیں سانس لینے میں دشواری تھی۔