ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ماحولیات ان ایکشن, بڑا فیصلہ کر لیا

 محکمہ ماحولیات ان ایکشن, بڑا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان سعدیہ ) محکمہ ماحولیات ان ایکشن، لاہور کے مختلف علاقوں میں لگائے جانیوالے ایئرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم کی چیکنگ شروع کردی۔    

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سموگ کا راج برقرار، مختلف ویب سائٹس پر جاری کردہ ایئر کوالٹی انڈکس پر صورتحال تشویش ناک ہوگئی۔ محکمہ ماحولیات نے ایئر کوالٹی انڈکس کے غلط اعدادوشمار بتانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان محکمہ ماحولیات ساجد بشیر کے مطابق پرائیوٹ سیکٹر میں آویزاں مشینری سرٹیفائیڈ نہیں ، سموگ کے حوالے سے ویب سائٹس پر غلط اعدادوشمار جاری کئے گئے،شہریوں کو کرب میں مبتلا کیا جا رہا ہے، ان اداروں کو لیگل نوٹس بھیجے جائیں گے۔      

دوسری جانب سموگ کے فوری تدارک کےلیے پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کردیا، ڈی جی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی راجہ خرم شہزاد عمر نے ایم ڈی واسا، ڈی جی پی ایچ اے کو سموگ سے متعلق دی گئی ذمہ داریوں پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کردی.

مراسلہ کےمتن کے مطابق واسا اور پی ایچ اے دھول مٹی کا باعث بننے والی سرگرمیوں کی روک تھام پر توجہ دیں۔ سموگ سے نمٹنے کےلیے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے تیاریاں تیز کریں۔ پی ایچ اے اور واسا طے شدہ پلان کے مطابق سموگ والے علاقوں میں پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بنائیں،دیگر متعلقہ ادارے ایسی تمام غیر ضروری سرگرمیوں کی نگرانی کریں جو فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بنتی ہیں،جن علاقوں کو اب تک نظر انداز کیا گیا ہے، وہاں واسا اور پی ایچ اے مشترکہ کارروائیاں کریں.

Malik Sultan Awan

Content Writer