ایل ڈی اے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

6 Nov, 2020 | 07:21 PM

Arslan Sheikh

( در نایاب ) ایل ڈی اے افسران کے تقرر وتبادلے، روف احمد ڈی ایل ڈی فور، شاہد نعیم ڈی ایل ڈی تھری اور سدرہ تبسم کو ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ فور تعینات کردیا گیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے کے احکامات کے مطابق محمد طاہر میو کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن تعینات کردیا گیا۔ روف احمد کو ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ فور، شاہد نعیم کو ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ تھری، سردار اکبر نکئی کو ڈائریکٹر ایسٹ مینجمنٹ اور رافیعہ نذیر کو ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ قائد اعظم ٹاؤن تعینات کردیا گیا۔

چیف ٹیپا عبدالرزاق کو وقتی طور پر چیف یوڈی ونگ کا چارج دے دیا گیا ہے۔ چیف انجنئیرایل ڈی اے کی تعیناتی کے بعد چارج واپس لے لیا جائے گا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبان عمر کو ایونیو ون میں تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح محمود اسلم ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ون، ڈپٹی ڈائریکٹر سرمد ضمیر خان جبکہ جہانگیر اقبال کو اسٹیٹ افسراسٹیٹ مینجمنٹ ون تعینات کردیا گیا۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نواز گوندل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے کو دو موریہ پل سے شیرانوالہ گیٹ تک ٹریفک کی بحالی کے لئے ایل ڈی اے کو فلائی اوور یا انڈر پاس جبکہ پارکنگ پلازہ بھی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے سات منصوبوں پر وزیراعلی سردار عثمان بزدار کو بریفنگ دی تھی ۔ وزیراعلی پنجاب نے سب سے پہلے سرکلر روڈ پر کام کرنے کی ہدایت کی ۔ ایل ڈی اے نے ابتدائی طور پر شیرانوالہ گیٹ تک فلائی اوور بنانے کی تجویز دی.

مزیدخبریں