پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں خالی آسامیوں سے کام متاثر

6 Nov, 2020 | 06:31 PM

Azhar Thiraj

(عمران یونس ) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں انتظامی بحران بڑھنے لگا، افسران کے بعد بورڈ ممبران کی خالی سیٹوں کو بھی پر نہ کیا جاسکا۔    

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں انتظامی بحران شدید ہوچکا ہے۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں افسران کے خالی آسامیوں سے کام متاثر ہو رہا ہے، رہی سہی کسر بورڈ ممبران کی خالی سیٹوں نے پوری کر دی ہے۔

دو ممبران کی سیٹوں کو 20 دن کے بعد بھی پر نہیں کیا جا سکا ہے۔ کمیشن بورڈ کے دو ممبران نے 18 اکتوبر کو اپنی مدت مکمل کی تھی۔ کوئین میری کالج کی پرنسپل عرفانہ مریم اور سابق وی سی خلیق و الرحمان نے18 اکتوبر کو بطور ممبر اپنی مدت مکمل کی۔ پی ایچ ای سی میں پہلے سے ہی متعدد افسران کی سیٹیں خالی پڑی ہیں۔ چئیرمین پی ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ نئے ممبران کی تعیناتی کیلئے کوششیں جاری ہیں، جلد تعیناتی کا عمل مکمل کرلیں گے۔

مزیدخبریں