سپلیمنٹری امتحانات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

6 Nov, 2020 | 05:45 PM

Arslan Sheikh

( جنید ریاض ) لاہور بورڈ کے تحت جماعت دہم کے ضمنی امتحانات 7 نومبر سے شروع ہونگے، امتحان میں سینتیس ہزار سے زائد امیدواران شرکت کریں گے، امیدواروں کیلئے ایک سو پانچ امتحانی مراکز تشکیل دے دیئے گئے۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت جماعت دہم کے ضمنی امتحانات 7 نومبر سے شروع ہونگے۔ دہم کا ضمنی امتحان مکمل حفاظتی تدابیر کے ساتھ لیا جائے گا۔ کنٹرولر امتحانات انفاس احمد کا کہنا ہے کہ امتحان میں سینتیس ہزار سے زائد امیدواران شرکت کریں گے۔ امیدواروں کیلئے ایک سو پانچ امتحانی مراکز تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔

انفاس احمد کا کہنا ہے کہ پہلے روز صُبح کے وقت کیمسٹری، صحت و تعلیم جسمانی اور جغرافیہ کا امتحان لیا جائے گا جبکہ سکینڈ شفٹ میں جنرل سائنس کے پیپرز ہوں گے۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق امتحان کا سلسلہ سترہ نومبر تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں