پنجاب بار کونسل الیکشن،امیدواروں اور ووٹرزکے لیے بڑی خبر

6 Nov, 2020 | 09:31 AM

Shazia Bashir

مال روڈ(ملک اشرف) پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں اور ووٹرزکے لیے بڑی خبر، تجرباتی بنیادوں پر لاہور ڈویژن کیلئے بیلٹ پیپر کا ڈیزائن تبدیل کردیا گیا۔

امیدواروں کے نام،سیریل نمبر  کے بجائے بیلٹ پیپرصاف اورخانوں پرمحیط ہوگا۔ووٹرزکو اپنے پسندیدہ امیدواروں کے نام اور سیریل نمبر خود لکھنے پڑیں گے۔لاہورمیں امیدواروں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث نئے ڈیزائن شدہ بیلٹ پیپرکی اشاعت کا فیصلہ کیا گیا.

دیگر اضلاع میں پرانے بیلٹ پیپرز کے مطابق امیدواروں کی تصاویر اور سیریل نمبرکا اندراج ہوگا۔ پاکستان بار کونسل نے صوبائی بارکونسلز کے عہدیداروں کی مشاورت سے بیلٹ پیپرز کی ری ڈیزاِننگ کی منظوری دی،پاکستان لیگل پریکٹیشنرزاینڈ بار کونسل رولز 1976 کے رول 14 میں بھی ترمیم کر دی گئی ہے۔چیئرمین پنجاب بار کونسل کی منظوری کے بعد نئے ڈیزائن شدہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام جلد مکمل کر لیا جائیگا۔

پنجاب بارکونسل کے 28نومبرکو ہونیوالے انتخابات کیلئے امیدواروں کی سرگرمیاں تیزہو گئیں۔ امیدوار پنجاب بار کونسل بیرسٹر احمد قیوم

 

 

کے اعزاز میں تقریب۔دی ایڈووکیٹ گروپ کی جانب سے بیرسٹر محمد احمد قیوم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر بیرسٹر محمد احمد قیوم نے کہا کامیاب ہوکر وکلا کی توقعات پر پورا اْتروں گا۔ماضی گواہ ہے کہ ہمیشہ وکلا کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں۔ 
 
 
 

مزیدخبریں