ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا گیم چینجر منصوبہ مشکلات کا شکار

وزیراعظم کا گیم چینجر منصوبہ مشکلات کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب، علی رامے: وزیراعظم کا گیم چینجر منصوبہ مشکلات کا شکار،  منصوبے کے متاثرین کی تحریک زور پکڑنے لگی، سگیاں، محمود بوٹی، کرول، اینوبھٹی سمیت دیگر آبادیوں کےمکینوں ، صنعتکاروں کا احتجاج، زرخیز زمینوں کو اونے پونے داموں خریدا جارہا ہے، راوی ریور سٹی آباد لوگوں کو زندہ درگور کرنے کا منصوبہ ہے، مظاہرین کا ردعمل، منصوبے کو مسترد کردیا، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم کا راوی کنارے نیا شہر آباد کرنےکا منصوبہ، پہلے سے بسنے والے رہائشیوں نے مسترد کردیا، علاقہ  مکینوں  کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا جس میں جوان توتھے ہی لیکن بزرگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ راوی ریور سٹی پراجیکٹ کے لیے اپنے گھر کبھی بھی حکومت کونہیں دیں گے۔


دوسری جانب محمود بوٹی کے سینکٹروں صنعتکار سراپا احتجاج بن گئے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ موضع محمود بوٹی پر قائم سینکڑوں چھوٹی بڑی صنعتیں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔کروڑوں روپے فی ایکڑ زمین کا صرف ستر لاکھ دینا ناانصافی ہے ، صنعتکاروں نے سال ہا سال سے موجود فیکٹریاں منصوبے سے باہر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔


مسلم لیگ ف نے متاثرین کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا،  صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید کے بھائی میاں مصطفٰے رشید کہتے ہیں ریور راوی اتھارٹی ایسٹ انڈیا کمپنی کا دوسرا نام ہے، راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کے منصوبے کو صنعتکاروں نے مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتوں کو انڈسٹری زون ڈکلئیر کردیا جائے تاکہ ان کا مستقبل محفوظ ہوسکے۔

Shazia Bashir

Content Writer