ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم بی اے پاس لاہوری نوجوان عزم وہمت کی مثال بن گیا

ایم بی اے پاس لاہوری نوجوان عزم وہمت کی مثال بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)ہمت اور کچھ کردکھانے کا جذبہ ہو تو کوئی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا، ایسا ہی کچھ کر دکھایا لاہور کے ایم بی اے پاس ارسلان احمد نے، ایسا کام شروع کیا گیا نوجوانوں کےمشعل راہ بن گیا۔

 تفصیلات کے مطابق تعلیم ضروری ہے مگرزندگی میں کامیاب ہونےکے لئے محنت اور لگن انسان کو زندگی میں کٹھن راستوں پر چلا کر کامیاب انسان بناتی ہے۔ارسلان نے ایم بی اے تو کیا، مگر اپنے مستقبل کا فیصلہ ڈگری کی بجائے اپنی صلاحیت سے کیا۔ ارسلان احمد نے لاہور میں منفرد انداز میں "مٹکا دال چاول "متعارف کروائے جو چند ہی دنوں میں زباں زدِعام ہوگئے۔شہری دور داز علاقوں سے کھانا کھانے آتے ہیں۔
ارسلان احمدنےچھوٹاکاروبارکر نے والے حضرات کے لئےاپناروزگارشروع کرنےکےنئےآئیڈیےکیساتھ کام کیا ۔اور کامیاب ٹھہرا،ارسلان کی خواہش ہے نوجوان پڑھائی ضرور کریں مگرڈگری کوروزگارسےمنسلک نہ کریں ۔ ارسلان احمد نے تعلیم حاصل کرنےکےبعدکچھ عرصہ ملازمت کی، مگر جب بیروزگاری آئی تو مایوسی کی بجائے منفرد انداز میں وہ نوجوانوں کیلئے مشعل راہ بن گیا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  گھر میں والدہ ہمیں دال چاول بنا کردیتی ہیں تو سوچا کیوں نہ اس کا بزنس کیا جائے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہاں تک پہنچ گئے۔ارسلان کا کہناتھا کہ اپنے کاروبار کا یہ سلسلہ دیگر شہروں میں بھی بڑھاؤں گا، دال چاول کو مٹکے میں فروخت کرنا ایک نیا آئیڈیا ہے۔

نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ عام شہریوں کے علاوہ طلبا اور ڈاکٹرز بھی میرا کھانا پسند کرتے ہیں، دال چاول والدہ گھر میں بنا کردیتی ہیں جسے میں فروخت کرتا ہوں، بھرے ہوئے دال چاول مٹکے کی قیمت 120 روپے ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer