شاہین عتیق : کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے ڈاکٹر صفدر نے اپنی بیٹی کے جہیز کے لیے فرنیچر ای ایس ہوم انٹیرئیر ڈی ایچ اے کے مالک کو بننے کے لیے دیا جس نے ایڈوانس رقم لینے کے باوجود لکڑی ناقص لگائی جب فرنیچر سامنے آیا تو ہر شخص نے باتیں کیں جس سے فیملی میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔
صارف عدالت نے بیٹی کے جہیز کے لیے تیار کرایا ،فرنیچر ناقص کوالٹی کا بنانے پر ایس ایس ہوم انٹیرئیر ڈی ایچ اے کے مالک کو چوبیس نومبر کو طلب کر لیا۔صارف عدالت میں کواپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے ڈاکٹر صفدر نے ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کے جہیز کے لیے فرنیچر ای ایس ہوم انٹیریر ڈی ایچ اے کے مالک کو بننے کے لیے دیا جس نے ایڈوانس رقم لینے کے باوجود لکڑی ناقص لگائی جب فرنیچر سامنے آیا تو ہر شخص نے باتیں کیں جس سے فیملی میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
عدالت سے استدعا ہے کہ اسے ایک کروڑ روپے ہرجانہ دلوایا جائے عدالت نے دعوے کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فرنیچر کے مالک کو چوبیس نومبر کو طلب کر لیا۔