دکانداروں کے وارے نیارے،حکومت نے بڑی چھوٹ دیدی

6 Nov, 2020 | 12:23 PM

Azhar Thiraj
Read more!

قیصر کھوکھر :دکانداروں کے وارے نیارے،حکومت نے بڑی چھوٹ دیدی۔

کریانہ شاپ سمیت دیگر چھوٹے کاروبار پرٹیکس ختم، قصاب،سبزی فروش،دھوبی ڈرائی کلین،پھل فروش،چکی آٹاشاپ اور حجام کی دکان پر ٹیکس ختم کر دیا گیا، محکمہ قانون نے آرڈیننس جاری کر دیا۔

محکمہ لائیو سٹاک نے چالیس وینٹرنری ڈاکٹروں کو کورس پر بھیج دیا،ثاقب نثار نے کہا کہ گریڈ 17 کے چالیس افسران کو پروموشن کورس کے لیے ریلیو کیا گیا،کورس مکمل کرنے پر افسران کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی ملے گی جبکہ لائسنسنگ فیس بھی ختم کر دی گئی ۔


 چھوٹے کاروباری افراد کے لیے اچھی خبر،محکمہ بلدیات نے کریانہ شاپ سمیت دیگر چھوٹے کاروبار پرٹیکس ختم کر دیئے۔محکمہ قانون نے اس حوالے سے آرڈینینس جاری کر دیا ہے، کریانہ شاپ اوردیگر چھوٹے کاروبار پر محکمہ بلدیات اب ٹیکس نہیں لگا سکے گا،محکمہ بلدیات کا پروفیشن اور ووکیشن ٹیکس بھی ختم کر دیا گیا، قصاب،سبزی فروش،دھوبی ڈرائی کلین،پھل فروش،چکی آٹاشاپ اور حجام کی دکان پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے،آئس کریم،برف،کھانے پینے کی اشیا کی فروخت،پلمبر اور ویلڈنگ شاپ پربھی ٹیکس ختم نہیں لگے گا، جبکہ لائسنسنگ فیس بھی ختم کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ لائیو سٹاک نے چالیس وینٹرنری ڈاکٹروں کو کورس پر بھیج دیا،سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب ظفرکا کہنا ہے کہ گریڈ 17 کے چالیس افسران کو پروموشن کورس کے لیے ریلیو کیا گیا۔ویٹرنری افسران یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز میں کورس کریں گے،کورس مکمل کرنے پر افسران کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی ملے گی،سیکرٹری لائیو سٹاک کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر کا کہنا ہے کہ یہ کورس اگلے گریڈ میں ترقی کے لیے لازمی ہے،کورس رواں ہفتے شروع ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں