وزیر اعظم نے اپنی نانی کی تصویر شئیر کردی

6 Nov, 2020 | 10:49 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : وزیر اعظم عمران خان نے اپنی نانی اور والدہ کی یادگار تصویر انسٹا گرام پر شیئر کردی ہے۔

عمران خان نے پہلی بار  اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنی والدہ اور نانی  کی یادگار تصویر شیئر کی ہے جوکہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر بھی وائرل ہورہی ہے۔ اس نایاب  تصویر میں ان کی والدہ شوکت خانم اور نانی ایک ساتھ ہیں۔

  

اپنا سیاسی سفر شروع ہونے سے قبل بھی عمران خان کئی مواقع پر اپنی زندگی میں اپنی والدہ کے اہم کردار  کے حوالے سے گفتگو کرچکے ہیں اور انہی کی یاد میں انہوں نے شوکت خانم کینسر ہسپتال قائم کیا تھا۔عمران خان کی مرحوم والدہ اور نانی کی تصویر پر صارفین نے اپنے تبصرے میں دونو ں شخصیات کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے۔

مزیدخبریں