سٹی 42:ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تیز ہوگئے ہیں، وبا سے مزید 30 افراد جاں بحق ہوگئے، ملک میں اموات کی تعداد 6 ہزار 923 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 376 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 5 ہزار 856، سندھ میں ایک لاکھ 48 ہزار 343، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 148، بلوچستان میں 16 ہزار 33، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 332، اسلام آباد میں 20 ہزار 967 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 572 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 46 لاکھ 9 ہزار 513 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 745 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 17 ہزار 86 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 830 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 30 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 923 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 390، سندھ میں 2 ہزار 664، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 287، اسلام آباد میں 231، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 92 اور ا?زاد کشمیر میں 107 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ملتان کی بہائوالدین زکریا یونیورسٹی سمیت شہر کے سات تعلیمی اداروں کے 29 طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،صوبائی وزیر صحت نے سمارٹ لاک ڈائون کا عندیہ دے دیا ہے۔
ادھر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 600مقامات پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا ہے۔شہری ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو کیسز بڑھیں گے۔ گزشتہ ایک ماہ سے ایس اوپیز پر عمل کرنے کا کہہ رہے ہیں ، شہری ایس اوپیز پر عمل نہیں کریں گے تو کیسز بڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں 94کورونا کے مریض ہیں اور پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں 385مریض داخل ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا کی صورتحال مسلسل مانیٹر کرہے ہیں، پنجاب میں 600مقامات پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن کیا ہے، اگر کیسز بڑھے تو سٹریٹجی تبدیل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کے اصولوں کے تحت ٹیسٹ کررہے ہیں، سکولز ، کالجزمیں رینڈم سیمپلنگ کی جارہی ہے۔ شہری ماسک کا لازمی استعمال کریں ، اگر شہریوں نے ایس اوپیز پر عمل نہیں کیا تو کیسز بڑھیں گے۔