(سٹی42) واٹس ایپ کا شمارسوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپلیکیشنز میں ہوتاہے، کمپنی اپنے صا رفین کی خواہشات کے مطابق نت نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہے، اب ایک نیا فیچر متعارف کرانے جاری ہے جو کہ صارفین میں کافی مدد گار ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق دور جدید میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال صارفین میں بڑھ چکا ہے، فیس بک، ٹویٹر،زوم،ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور اس جیسی دیگر ایپس نے زندگی میں انقلاب برپا کردیا، جہاں ان کے استعمال سے فوائد اٹھائے جارہے ہیں،وہیں کچھ مسائل نے بھی جنم لے لیا، ہیکرز کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا چوری کرنا، ہیکر کرنا آسان ہے کیونکہ متعدد صارفین ان ایپس کی سکیورٹی مینو کو ایکٹو نہیں کرتے اور ہیکرز کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ واٹس ایپ صارفین کی مشکلات کے ازالہ کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا جس سے صارفین کی رائے پوچھی جائے گی کہ وہ پیغامات کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
غیر مطلوب پیغامات ایک ہفتے میں خود ہی غائب ہوجائیں گے، صارفین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ میں پیغامات غیر معینہ مدت کیلئے محفوظ رہتے ہیں، دوسری جانب کمپنی حکام کا کہناہے کہ ذاتی نوعیت کے پیغامات کو ہمیشہ فون میں موجود نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ہیکرز آسانی کے ساتھ آپ کا ڈیٹا ہیک کرسکتا ہے،اس مشکل کو حل کرنے کے لئے نیا فیچر متعارف کروارہے ہیں۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس نے 7 دن کا وقت اس لیے رکھا ہے تاکہ وہ صارفین کسی پیغام کو دوبارہ پڑھنا چاہیے تو آسانی سے دیکھ سکیں کہ انہوں نے کیا گفتگو کی ہے۔ واٹس ایپ نے صارفین کی تعداد کم ہونے کے پیش نظر یہ اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا کیونکہ اکثریت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جارہی ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں واٹس ایپ نے ایک فیچر متعارف کرایا تھا جس کے ذریعے آپ کسی بھی شخص یا گروپ کی چیٹ کو ہمیشہ کے لیے میوٹ (بند) کر سکیں گے۔نئے فیچر کوواٹس ایپ کی ’چیٹ سیٹنگز‘ میں یہ آپشن حال ہی میں شامل کیا گیا ہے۔یہ نیا فیچر اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ہی ایپس میں دستیاب ہے۔