ماڈل صوفیہ مرزا کے بچوں کی بازیابی کا معاملہ، وزارت داخلہ سے جواب طلب

6 Nov, 2019 | 08:18 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل صوفیہ مرزا کے بچوں کی بازیابی کے لیے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے صوفیہ مرزا کی درخواست پر سماعت کی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ شوہر عمر فاروق بچوں کو زبردستی لے کر پاکستان سے فرار ہو گیا ہے۔ بیرون ملک سے بچوں کی واپسی کے لیے وزارت داخلہ کو درخواستیں دی شنوائی نہیں ہو رہی۔

درخواست گزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ دونوں بچیاں ان کے ساتھ رہنا چاہتی ہے لیکن شوہر زبردستی لے کر بیرون ملک فرار ہو گیا ہے عدالت وزارت داخلہ کو بچوں کی پاکستان واپسی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے لاہورہائیکورٹ نے ماڈل صوفیہ کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں