ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ عملی امتحان کا آغاز ہوگیا

لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ عملی امتحان کا آغاز ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ عملی امتحان کا آغاز  آج سے ہو گا۔ جس میں آٹھ ہزار دو سو اٹھاسی امیدوار شرکت کریں گے۔   

لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ ضمنی کا اختتام ہوگیا۔ انٹرمیڈیٹ عملی امتحان کا آغاز آج جمعرات 7نومبر سے ہو گا۔ ترجمان لاہور بورڈسجاد علی بھٹی کے مطابق عملی امتحان کا سلسلہ 22نومبر تک جاری رہے گا۔ لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں پریکٹیکل امتحان لینے کے لیے 25سنٹر بنائے گئے ہیں۔

سجادعلی بھٹی نے مزید کہا کہ رواں سال 8288امیدواران پریکٹیکل امتحان میں شرکت کریں گے۔ عملی امتحان کے لیے امیدواروں کو رولنمبر سلپ بھیجوادی گئی۔ امیدواروں کو عملی امتحان کے سلسلہ میں موبائل ایس ایم ایس کے زریعہ بھی آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی رولنمبر سلپ ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer