ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ای اوز کی مستقلی کیلئے احکامات جاری

 اے ای اوز کی مستقلی کیلئے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ڈائریکٹرپبلک انسٹرکشن نے اے ای اوز کی مستقلی کے لیے احکامات جاری کردیئے۔ پنجاب بھر کے ہزاروں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر فیصلے سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

ڈی پی آئی سکینڈری نے صوبہ بھر کی اتھارٹیزکو سال 2016 میں بھرتی ہو نے والے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی تفصیلات فوری فراہم کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔ 2016 میں بھرتی ہونے والے اے ای اوزکو 3 سال کی مدت ملازمت مکمل کرنے پرمستقل کیا جارہا ہے۔ مذکورہ اے ای اوز کو پنجاب ریگولرائزیشن ایکٹ 2018 کے تحت مستقل کیا جائے گا۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے اے ای اوز سے مستقلی کے لیے درخواست، اپوائنٹمنٹ لیٹر، جوائنگ ڈیٹ اور اے سی آر کی رپورٹ مانگ لی۔ اے ای اوز کومستقلی کے لیے تین روز کے اندراپنے ڈاکومنٹس جمع کرانا ہوں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer