ڈی جی ایل ڈی اے کو توہین عدالت پر نوٹس جاری

6 Nov, 2019 | 05:40 PM

Shazia Bashir

در نایاب: لاہورہائی کورٹ میں ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت، عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے انتظار حسن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی 26کنال 17 مرلہ اراضی ایل ڈی اے نے حاصل کر لی تھی۔ تاہم ایکوائرکرانے کے بعد ایل ڈی اے کی جانب سے درخواست گزارکو متبادل جگہ فراہم نہیں کی جا رہی۔

درخواست گزارنے شنوائی نہ ہونے پرعدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے درخواست داد رسی کے لیے ڈی جی ایل ڈی اے کو بھجوائی۔ عدالتی حکم پرعمل درآمد نہیں کیا جا رہا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں