ویڈیو کیوں بنائی؟ لاہور پولیس کا اپنے ہی پیٹی بھائیوں پر تشدد

6 Nov, 2019 | 03:03 PM

Sughra Afzal
Read more!

(عرفان ملک) لاہور میں پولیس کا شہریوں کے بعد اپنے ہی پیٹی بھائیوں پر تشدد، ڈی ایس پی نے نابینا افراد کے مظاہرے کی فوٹیج بنانے پر اسپیشل برانچ کے اہلکار کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

آزادی چوک میں نابینا افراد کی فوٹیج بنانا اسپیشل برانچ کے اہلکار کو مہنگی پڑ گئی، اسپیشل برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل غالب اسلام کے مطابق ڈی ایس پی محمد خان نے نابینا افراد کی ویڈیو بنانے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

 متاثرہ اہلکار کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی کو اپنی شناخت بھی کرائی مگر ڈی ایس پی نہ مانےاور موبائل چھین کر گاڑی میں بند کردیا، متاثرہ اہلکار نے انصاف کے لئے اعلیٰ افسران کو درخواست کردی، کانسٹیبل کی درخواست پر ڈی ایس پی خان محمد کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی۔

مزیدخبریں