رانا ثناءاللہ نے رہائی کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

6 Nov, 2019 | 12:57 PM

Sughra Afzal

(شاہین عتیق) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کی عدالت میں منشیات کیس میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے دوسری بار جج اینٹی نارکوٹکس کی عدالت میں منشیات کیس میں درخواست ضمانت دائر کردی، یہ درخواست فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پہلے عدالت کو ثبوت فراہم نہیں کیے گئے تھے، اب دستاویزات ملی ہیں جس سے رانا ثناء اللہ بے گناہ ثابت ہوتا ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت کو دوبارہ سنا جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔ عدالت میں جج کے چارج نہ لینے کی وجہ سے رجسٹرار نے درخواست پر کارروائی کل تک کے لیے مقرر کردی ہے ۔

عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی کے لیے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کو طلب کرلیا۔

مزیدخبریں