(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا استعفیٰ اور نئے انتخابات نو گو ایریا ہے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اپوزیشن 2023 کے عام انتخابات کا انتظار کر ے، اس سے پہلے الیکشن کا سوچا بھی نہ جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کے مطابق وزیر اعظم اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔