مریم نواز کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری

6 Nov, 2019 | 11:31 AM

Sughra Afzal

(سٹی 42) سابق وزیراعظم  میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ضمانتی مچلکے منظور، عدالت نے رہائی کی روبکار جاری کردی۔

احتساب عدالت نے مریم نواز کی رہائی کی روبکار جاری کر دی، عدالت میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، سیف الملوک کھوکھر اور فیصل الملوک کھوکھر نے ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے،عدالتی استفسار پر جوڈیشل رجسٹرار نے7 کروڑ زر ضمانت، پاسپورٹ جمع کرانے کی تصدیق کردی, عدالت نے مریم نواز کی رہائی کی روبکار کوٹ لکھپت جیل بھجوا دی۔

واضح رہے کہ 4 نومبر کو لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز  کی درخواست  ضمانت  منظور  کرتے ہوئے احتساب عدالت میں ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانت نامے داخل کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں