عثمان الیاس: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد آمد، شہر بھر کی مساجد، گھروں اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجایا جانے لگا۔ رنگ برنگی روشنیوں سے سجی عمارتیں دلکش منظر پیش کررہی ہیں۔
ماہ ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی گلیوں، بازاروں، گھروں اور مساجد کو سجانے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔ شہر لاہور کو کس طرح دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ امت محمدیہ کے لیے ربیع الاول کا یہ مہینہ بے حد فضیلت والا ہے کیونکہ اسی بابرکت مہینے میں شاہ دو عالم حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں جلوہ افروز ہوئے ۔یکم ربیع الاوّل سے ہی تمام مسلمان جوش وخروش کیساتھ گھر گھر چراغاں کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت اورعقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔
شہریوں کا کہناہے یکم ربیع الاول سے ہی تیاریاں شروع کردی جاتی ہیں،اس دوران گھروں اور مساجد کو ذوق و شوق سے سجایا جاتا ہے۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ہر کوئی سبقت لے جانے میں لگا ہے ۔