ولید اقبال کے کاغذات منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت

6 Nov, 2018 | 05:12 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف: ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ولید اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلاء کوحتمی دلائل کے لئے طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں ولید اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلاء کوحتمی دلائل کے لئے طلب کر لیا۔ جسٹس فاروق حیدر نے مسلم لیگ ن کے سینٹ کے امیدوار سعود مجید کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے سینٹ کےامیدوار ولید اقبال بھی عدالت میں کارروائی دیکھنے کے لئے موجود رہے۔

درخواست گزار سعود مجید کی جانب سے خالد اسحاق ایڈووکیٹ نےموقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کےسینٹ کےامیدوار ولید اقبال نے کاغذات نامزدگی میں تمام حقائق اور تفضیلات فراہم نہیں کیں, کاغذات نامزدگی میں اپنی بیرون ملک ٹرسٹ کی جائیداد کو چھپایا, بیرون ملک قائم فیملی ٹرسٹ کی بابت کوئی معلومات فراہم نہیں کیں، بیرون ملک بنک اکاؤنٹس بارے معلومات فراہم نہیں کیں، بیرون ملک سرمایہ کاری کی بابت کاغذات نامزدگی میں ہاں یا نہ میں کوئی جواب نہیں دیا.

اپنے بچوں کےنام اثاثہ جات بارے تفصیلات بھی فراہم نہیں کیں، درخواست گزار وکیل کا،کہنا،تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنر کے روبرو اعتراضات داخل کرنے کے باوجود کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ درخواست گزار نےاستدعا کی کہ ولید اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے اقدام  کو کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں