ڈبل شاہ فراڈ کیس کے متاثرین کی سنی گئی

6 Nov, 2018 | 12:31 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) ڈبل شاہ فراڈ کیس کے متاثرین کی سنی گئی، ڈی جی نیب لاہور نے متاثرین میں 14 کروڑ روپے تقسیم کردیئے، کہتے ہیں کہ نیب کے لئے ہرغریب آدمی وی آئی پی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے ڈبل شاہ کیس کے متاثرین میں 14 کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے، ڈبل شاہ کی وفات کے کئی سال بعد متاثرین کو اُن کی رقم واپس کی گئی ہے۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے لئے ہرغریب آدمی وی آئی پی ہے، نیب سرکاری ادارے کی طرح کام نہیں کرتا، برآمد ہونیوالی رقم ہمارے پاس متاثرین کی امانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک عرب متاثرین کی بھی دادرسی کی جارہی ہے، پاک عرب سوسائٹی نے18ارب روپےعوام سے لئےہیں، پاک عرب سوسائٹی  نےمتاثرین کوپلاٹ دینےکی یقین دہانی کروائی ہے، اب تک 4ارب روپےکےپلاٹ متاثرین میں تقسیم کیے جاچکے ہیں، ایلیٹ ٹاؤن متاثرین کو بھی ادائیگیاں کروائیں گے، ڈی جی نیب نے عوام کو نوسربازوں سے ہوشیار اور محتاط رہنے کی ہدایت کی۔

 واضح رہے کہ ڈبل شاہ نے رقم دوگنی کرنے کا جھانسہ دے کر 18 مہینوں میں 70 ارب روپے سادہ لوح شہریوں سے لوٹے تھے۔

ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں